Pakistan

اپنی چھت،محفوظ چھت پروگرام ،5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کااعلان

اپنی چھت،محفوظ چھت پروگرام ،5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کااعلان
۸ گھنٹے پہلے

حکومت پنجاب نے ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام کے تحت شہریوں کو اپنا گھر تعمیر کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کا خواب ہوتا ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو، کیونکہ اپنا گھر انسان کو تحفظ اور اطمینان کا احساس دیتا ہے۔

 

انہوں نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاں بحق بچوں کے والدین کے دکھ کو بخوبی سمجھتی ہیں اور اس سانحے پر شدید غمزدہ ہیں۔

 

وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ اس پروگرام کے آغاز کے بعد پنجاب میں کسی خاندان کے گھر کی چھت اتنی کمزور نہیں ہوگی کہ اس کی خوشیاں چھین لے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام کے تحت شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی واپسی کی مدت 9 سال ہوگی تاکہ کم آمدنی والے خاندان آسان شرائط پر اپنا گھر تعمیر کر سکیں۔

 

مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت کا مقصد عام شہریوں کو بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کرنا اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے مواقع دینا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبے جاری رکھے گی جو عام آدمی کی زندگی میں حقیقی بہتری لا سکیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں