Pakistan
ساس،جٹھانی نےخاتون کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر ساس اور جٹھانی نے ایک خاتون پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق خاتون، جس کی شناخت سحر کے نام سے ہوئی ہے، کا تقریباً 70 فیصد جسم جھلس گیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے چہرے، چھاتی اور بازو بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور خاتون کو زندہ جلانے کے الزام میں ساس رضیہ اور جٹھانی نبیلہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون ایک بیٹی اور دو بیٹوں کی ماں ہیں۔
واضح رہے کہ فیروزوالہ میں گزشتہ 15 روز کے دوران یہ دوسرا ہولناک واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی ایک اے ایس آئی پر اپنی پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو مبینہ طور پر آگ لگا کر قتل کرنے کا الزام سامنے آیا تھا۔