Breaking News

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 24 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 24 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر
۲ گھنٹے پہلے

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بنوں اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیوں میں 24 شدت پسند ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حالیہ دنوں میں پولیس پر بڑھتے ہوئے حملوں اور بنوں میں گاڑی کے ذریعے کیے گئے خودکش بم حملے کے پس منظر میں کی گئیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جبکہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند دہشتگردانہ سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں آپریشنز جاری رہیں گے اور ان حملوں میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

 دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔ صدر نے 24 شدت پسندوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے امن و استحکام کے لیے اہم کامیابی قرار دیا۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں