World

ترکیہ میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ترکیہ میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
۱۳ گھنٹے پہلے

ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں آج صبح 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (آفاد) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پر آیا، جبکہ اس کا مرکز ضلع بطلغازی تھا۔ زلزلے کی گہرائی 15.59 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

 

آفاد کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں الازیغ، آدی یامان، تونج ایلی اور شانلی عرفہ میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

اتھارٹی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور موصول ہونے والی اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

ترکیہ کے وزیرِ ماحولیات، شہری ترقی اور موسمیاتی تبدیلی مراد کورم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوسیال (NSosyal) پر جاری بیان میں کہا کہ بطلغازی میں آنے والے زلزلے کے بعد اب تک کسی منفی صورتِ حال کی اطلاع نہیں ملی، تاہم تمام متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں