World
روس ، تامبوف میں یوکرینی ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک، 24 زخمی
روس کے مغربی علاقے تامبوف میں یوکرین کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں ایک لاجسٹکس مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔ روسی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد لاجسٹکس مرکز میں کام کر رہے تھے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ماسکو کے میئر نے بتایا کہ گزشتہ رات یوکرین نے ماسکو کے علاقے کی جانب 370 سے زائد ڈرونز سے حملے کیے۔ ان کے مطابق روسی فضائی دفاعی نظام نے بیشتر ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔
روسی حکام نے حملوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ حملوں کے باعث سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔