World

غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے ، جنازے کے شرکا سمیت 14 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے ، جنازے کے شرکا سمیت 14 فلسطینی شہید
۱۲ گھنٹے پہلے

غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں سے نصف سے زائد افراد ایک ڈرون حملے میں اس وقت شہید ہوئے جب وہ جنازے میں شرکت کے لیے جمع تھے۔

 

قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ساتھ ہونے والی نام نہاد جنگ بندی کے نو ماہ گزرنے کے باوجود اسرائیل تقریباً روزانہ اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

 

وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ کے بلاطہ مارکیٹ کے علاقے میں شہریوں کے اجتماع پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی اور العودہ اسپتال نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب فلسطینی شہری احمد یٰسین مسجد کے باہر پہلے سے ہونے والے ایک علیحدہ حملے میں شہید ہونے والے شخص کے جنازے میں شرکت کے لیے جمع تھے اور تدفین کا انتظار کر رہے تھے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں