Pakistan

26 نومبر احتجاج کیس، عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس، عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
۱۳ گھنٹے پہلے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کے دوران عمر ایوب کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

 

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث انہیں اشتہاری قرار دیا گیا اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

 

یاد رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جاری ہے۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں