Pakistan
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود پر پابندی میں توسیع کر دی
پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں، بھارتی ایئر لائنز اور بھارتی آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں، بشمول فوجی پروازوں، کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومتی ہدایت پر نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ پابندی اب 24 اگست 2026ء تک مؤثر رہے گی۔ نوٹم کے تحت بھارتی رجسٹرڈ طیاروں اور بھارتی ایئر لائنز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025ء سے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں، جس کے بعد متعدد بار اس پابندی میں توسیع کی جا چکی ہے۔