نورین نیازی کا معرکۂ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع بیان سامنے آ گیا
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکۂ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع بیان سامنے آیا ہے۔ یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان گٹھ جوڑ کا نتیجہ تھا، جبکہ ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ نہیں کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔
نورین نیازی کے ان بیانات پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کے الفاظ اور مؤقف پی ٹی آئی کے سیاسی بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں اور ایسے بیانات قومی مفادات کے حوالے سے سوالات کو جنم دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق نورین نیازی کے الزامات بھارتی بیانیے کو تقویت دے سکتے ہیں اور ان کا خدشہ ہے کہ بھارتی میڈیا ان بیانات کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔