Breaking News
ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پیش گوئی کے مطابق ان علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی میں گزشتہ رات مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔
گلستانِ جوہر، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، صدر اور ایم اے جناح روڈ سمیت متعدد علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی۔
یونیورسٹی روڈ، گلشنِ اقبال اور پاپوش نگر میں بھی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ شہریوں نے گرمی سے وقتی ریلیف محسوس کیا۔