Breaking News

وزیراعظم شہباز شریف اور کینیڈا کی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور کینیڈا کی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
۱۰ گھنٹے پہلے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، قابلِ تجدید توانائی، آٹو انڈسٹری اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط، ترقیاتی شراکت داری اور مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں