World
یحییٰ سنوار کے بعد خلیل الحیہ حماس کے نئے سربراہ منتخب
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد خلیل الحیہ کو اپنا نیا رہنما مقرر کیا ہے۔
حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار اکتوبر 2024 میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شہید ہو گئے تھے۔
فلسطینی تنظیم کے سابق ڈپٹی چیئرمین خلیل الحیہ نے حماس کے سابق سیاسی رہنما خالد مشعل کے مقابلے میں ہونے والی اندرونی ووٹنگ میں کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ خلیل الحیہ اس سے قبل جنگی دور میں حماس کی جانب سے مذاکرات کار کی حیثیت سے بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔