World

امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کر دیا

امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کر دیا
۱ دن پہلے

امریکا نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے پیش نظر دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کر دیا ہے اور انہیں غیر معمولی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

 

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتی تنصیبات بھی نشانہ بنائی جا چکی ہیں، جبکہ ایران کی حمایت یافتہ گروہ مختلف ممالک میں امریکی مفادات اور امریکی شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفری الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے اور کسی بھی وقت کشیدگی میں اچانک اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے امریکی شہری اپنی نقل و حرکت کے دوران محتاط رہیں۔

 

یہ سفری الرٹ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی دوبارہ شدت اختیار کر چکی ہے۔ 

 

رپورٹس کے مطابق حالیہ جھڑپوں میں دو امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتا جبکہ تقریباً 50 ایرانی شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

امریکی محکمہ خارجہ نے بالخصوص مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی سیکیورٹی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور غیر ضروری خطرات سے گریز کریں۔ 

 

تاہم، فی الحال امریکی شہریوں کو کسی بھی ملک سے انخلا یا بین الاقوامی سفر محدود کرنے کی ہدایت نہیں دی گئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں