World

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم بن گئے

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم بن گئے
۱۱ گھنٹے پہلے

اینڈی برنہم سابق وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے باضابطہ مستعفی ہونے کے بعد برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم بن گئے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈی برنہم بکنگھم پیلس پہنچے، جہاں انہوں نے بادشاہ چارلس سے ملاقات کی اور وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش قبول کرنے کے بعد باضابطہ طور پر عہدہ سنبھال لیا۔

 

اینڈی برنہم کو فرسٹ لارڈ آف دی ٹریژری بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ حکومت کے لیے زیادہ مستحکم اور ذمہ دارانہ طرزِ حکمرانی اختیار کریں گے۔

 

رپورٹس کے مطابق نئے وزیر اعظم سے یہ امید بھی وابستہ کی جا رہی ہے کہ وہ برسوں کے سیاسی انتشار اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے بعد برطانیہ کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔

 

عہدہ سنبھالنے کے بعد اینڈی برنہم 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے، جہاں انہوں نے محنت کش طبقے کے روزمرہ مسائل پر توجہ دینے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے ملکی سیاست میں اصلاحات، نئے معاشی ماڈل کے نفاذ، تعلیمی نظام میں بہتری اور نوجوانوں کی معاونت کا وعدہ کیا۔ 

 

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت مہنگائی سے ریلیف کے لیے جلد اقدامات کا اعلان کرے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں