World
اینڈریو ٹیٹ اور ٹرسٹن ٹیٹ برطانیہ کی درخواست پر امریکا میں گرفتار
متنازع امریکی اور برطانوی انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ اور ان کے بھائی ٹرسٹن ٹیٹ کو برطانیہ کی حوالگی کی درخواست پر امریکی شہر میامی سے گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی مارشلز نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لیا، جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق دونوں بھائیوں کو برطانیہ میں ریپ، انسانی اسمگلنگ، جنسی استحصال اور بچوں کی نازیبا تصاویر رکھنے سمیت مجموعی طور پر 59 الزامات کا سامنا ہے۔
استغاثہ کے مطابق یہ مبینہ جرائم جولائی 2010 سے اگست 2017 کے درمیان پیش آئے، جبکہ امریکی محکمۂ انصاف نے تصدیق کی ہے کہ گرفتاریاں برطانیہ کی حوالگی سے متعلق قانونی کارروائی کے تحت عمل میں آئی ہیں۔