Pakistan

لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ

لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ
۱ دن پہلے

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق ایک کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے بعد ہوائی فائرنگ کی۔ 

 

واقعے کے بعد سیف سٹی اتھارٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات ڈیفنس اے کے علاقے میں پیش آیا، جبکہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ ایک گاڑی نے بائیں جانب سے اوور ٹیک کیا، جس کے بعد نوجوان نے پانچ فائر کیے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ انہوں نے گاڑی کا پیچھا کیا اور فوری طور پر قریبی ناکے پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں