Pakistan
پنکی کا بھائی21 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
جمشید کوارٹرز پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا۔
منشیات کے دو مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کو 21 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2 کلو سے زائد چرس اور آدھا کلو آئس برآمد ہوئی، جبکہ وہ مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن سپلائی کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹرز میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ انٹیلیجنس اطلاع پر گھوڑا چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، جہاں سے اس کے قبضے سے منشیات، ایک موبائل فون، پرس، قومی شناختی کارڈ اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔