Pakistan

راولپنڈی،طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی،طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
۱۴ گھنٹے پہلے

تھانہ چکلالہ کے علاقے میں طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ 

 

پولیس کے مطابق طالبہ کی والدہ نے شکایت درج کرائی کہ ان کی بیٹی پڑھنے جا رہی تھی، اسی دوران عاقب نامی ملزم نے نازیبا حرکات کیں اور نامناسب جملے کسے، جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔

 

 پولیس کا کہنا ہے کہ ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

 

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا، جبکہ خواتین کے خلاف زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں