Pakistan

میڈیا ٹاؤن میں گھر سے چوکیدار کی گولی لگی لاش برآمد

میڈیا ٹاؤن میں گھر سے چوکیدار کی گولی لگی لاش برآمد
۱۱ گھنٹے پہلے

اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں واقع میڈیا ٹاؤن کے ایک گھر سے چوکیدار کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

 

 پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت گھر کے مالکان موجود نہیں تھے۔ چوکیدار سے متعدد بار رابطے کی کوشش ناکام ہونے پر مالکان نے پڑوسی سے گھر کا جائزہ لینے کو کہا، جہاں چوکیدار کی گولی لگی لاش ملی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

 

 پولیس اور دیگر متعلقہ حکام موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ 

 

ابتدائی معلومات کے مطابق چوکیدار کو گولی مار کر قتل کیا گیا، تاہم واقعے کی حتمی نوعیت کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں