Pakistan

رستم میں آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت منہدم،2بچے جاں بحق

رستم میں آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت منہدم،2بچے جاں بحق
۱ دن پہلے

رستم کے علاقے عرفان نگر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک گھر کے کمرے کی چھت منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 کمسن بچے جاں بحق جبکہ ماں اور ایک بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔ 

 

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ محمد حسین اور ایک سالہ زنیرہ شامل ہیں۔

 

 زخمیوں میں محمد طاہر کی اہلیہ اور ان کی 14 سالہ بیٹی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں