راولپنڈی ،غیر ملکی خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور کےجھگڑے کی ویڈیو وائرل
راولپنڈی میں ایک غیر ملکی خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دونوں کو شہر کی ایک مصروف سڑک پر ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ غیر ملکی خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی کے بعد صورتحال ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، جبکہ موقع پر موجود شہری فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو الگ کرنے اور جھگڑا ختم کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
واقعے کے دوران شہریوں نے ٹیکسی ڈرائیور سے جھگڑے کی وجہ دریافت کی، جس پر اس نے بتایا کہ غیر ملکی خاتون ٹیکسی کا 700 روپے کرایہ ادا نہیں کر رہی، جس کی وجہ سے تنازع پیدا ہوا۔
بعد ازاں موقع پر موجود افراد نے ٹیکسی ڈرائیور کو کرایہ ادا کرانے کی یقین دہانی کروائی اور دونوں فریقین کو معاملہ خوش اسلوبی سے ختم کرنے پر آمادہ کیا، جس کے بعد جھگڑا ختم ہو گیا۔