Pakistan
مستونگ،فائرنگ سےایل پی جی باوزر کا ڈرائیور جاں بحق، 3 باوزرز نذرِ آتش
مستونگ کے علاقے دشت میں ایک ہوٹل پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایل پی جی باوزر کا ایک ڈرائیور جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد ہوٹل کے باہر کھڑے 3 ایل پی جی باوزرز کو بھی آگ لگا دی، جس سے باوزرز میں آگ بھڑک اٹھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور طویل کوشش کے بعد ایل پی جی باوزرز میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔