Sports
لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جذباتی جشن وائرل
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین کی تاریخی فتح کے بعد نوجوان سپر سٹار لامین یمال کا اپنے ننھے بھائی کے ساتھ جذباتی جشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
سپین نے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد جشن کی تقریبات میں لامین یمال اور ان کے تین سالہ بھائی "کینے" سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
میچ کے بعد یمال اپنی والدہ شیلا ایبانا، گرل فرینڈ انیس گارشیا اور ننھے بھائی کے ہمراہ میدان میں جشن مناتے نظر آئے، جن کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
پورے ٹورنامنٹ کے دوران بھی کینے اپنے معصوم انداز، خوشی کے جذبات اور بڑے بھائی کی حوصلہ افزائی کے باعث شائقین کے دل جیتتے رہے، جبکہ یمال ہر میچ کے بعد سٹیڈیم کی بڑی سکرین پر اپنے بھائی کو تلاش کرتے دکھائی دیتے تھے۔