Entertainment
سٹیج اداکارہ تشدد کیس،مرکزی ملزم کی درخواست عبوری ضمانت منظور
شیخوپورہ میں سٹیج اداکارہ پر مبینہ تشدد کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے مرکزی ملزم زین کی عبوری ضمانت کی درخواست 15 اگست تک منظور کر لی۔
اداکارہ شمع ناز نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے ان کی درخواست کے مطابق مقدمہ درج نہیں کیا۔
دوسری جانب پولیس ترجمان کے مطابق مرکزی ملزم زین راجہ کو لڑائی جھگڑے کے ایک پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شیخوپورہ کے تھیٹرز میں کام کرنے والے فنکاروں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔