Entertainment

انگلی نہیں ٹوٹی،علی حیدر آبادی نے اہلیہ کی میڈیکل رپورٹ چیلنج کر دی

انگلی نہیں ٹوٹی،علی حیدر آبادی نے اہلیہ کی میڈیکل رپورٹ چیلنج کر دی
۱ دن پہلے

ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی نے اپنی اہلیہ کی میڈیکل رپورٹ کو لاہور کی ضلع کچہری میں چیلنج کرتے ہوئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی۔

 

 اپنے وکیل رانا انتظار حسین کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اہلیہ کی انگلی فریکچر ہونے سے متعلق میڈیکل رپورٹ حقائق کے منافی ہے۔

 

 درخواست گزار کے مطابق ان کی اہلیہ کی انگلی ٹوٹی ہی نہیں، اس لیے موجودہ میڈیکل رپورٹ درست نہیں اور اس کا دوبارہ طبی معائنہ کرایا جائے۔ 

 

علی حیدر آبادی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ شفاف تحقیقات کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں