Entertainment

صبا قمر نے مزار پر حاضری کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

صبا قمر نے مزار پر حاضری کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
۱ منٹ پہلے

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک مزار پر حاضری کی چند جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

 

صبا قمر اپنی جاندار اداکاری اور متعدد کامیاب ڈراموں میں یادگار کرداروں کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ 

 

حال ہی میں نشر ہونے والے ڈراموں کیس نمبر 9، پامال اور معمہ میں ان کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد سراہا، جبکہ وہ ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

 

گزشتہ شب اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مزار پر حاضری کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان جھلکیوں میں انہیں دعا کرتے، چراغ روشن کرتے اور مزار سے حاصل کیا گیا دھاگا اپنی کلائی پر باندھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

تاہم صبا قمر نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز ان کی ذاتی حاضری کی ہیں یا کسی نئے ڈرامے کی شوٹنگ کا حصہ ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں