Sports
یہ ٹیم سپین کی موجودہ نسل کیلئےباعثِ فخر ہے،ہسپانوی کوچ
فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی فاتح ٹیم سپین کے ہیڈ کوچ لوئیس ڈی لا فوئنٹے نے عالمی کپ جیتنے پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم سپین کی موجودہ نسل کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شاندار سفر کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز ہے اور یورو 2024ء کے بعد ورلڈ کپ جیت کر ٹیم نے اپنی غیر معمولی صلاحیت ثابت کر دی۔
کوچ کے مطابق سپین کے کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں اور ان کا اتحاد ہی اس کامیابی کی اصل وجہ بنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائنل کا فیصلہ پہلے ہی ہو جانا چاہیے تھا، تاہم ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز کی شاندار کارکردگی نےسپین کو جلد فتح حاصل کرنے سے روکے رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کا فائنل ہمیشہ مشکل ہوتا ہے اور ارجنٹائن کے 10 کھلاڑی رہ جانے کے باوجود اسپین کو آخر تک سخت جدوجہد کرنا پڑی۔