World

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھےبچے کی پیدائش

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھےبچے کی پیدائش
۲۰ گھنٹے پہلے

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں اتوار کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

 

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق 150 سال سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی موجودہ سیکنڈ لیڈی نے اپنے شوہر کے نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے دوران بچے کو جنم دیا ہے۔

 

 اس سے قبل 1870 میں اس وقت کے نائب صدر شوائلر کولفیکس کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے دورِ عہدہ میں بچے کو جنم دیا تھا۔ 

 

جے ڈی وینس اور اوشا وینس نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایا کہ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ایلیک نیل وینس رکھا ہے۔ اس سے قبل بھی ان کے تین بچے ایون، وویک اور میرا بیل ہیں۔

 

 نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ وہ باضابطہ رخصت نہیں لیں گے، تاہم اپنے شیڈول کو اس انداز میں ترتیب دیں گے کہ اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں