Breaking News
ایم ڈی کیٹ 2026: آزاد کشمیر کے امیدواروں کیلئےخصوصی ہدایت جاری
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے حوالے سے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے امیدواروں کے لیے خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق وہ امیدوار جو آن لائن رجسٹریشن سے محروم رہ گئے ہیں، اب ہارڈ کاپی کے ذریعے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ امیدواروں کو 13 ہزار روپے کے بینک ڈرافٹ کے ساتھ اپنی درخواست جمع کرانا ہوگی۔
پی ایم ڈی سی نے مزید بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر کے امیدوار اپنی درخواستیں 23 جولائی تک پی ایم ڈی سی اسلام آباد کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔