Breaking News

متحدہ مدارس کونسل کامولانا فضل الرحمان کے بیان سے لاتعلقی کااعلان

متحدہ مدارس کونسل کامولانا فضل الرحمان کے بیان سے لاتعلقی کااعلان
۱ منٹ پہلے

متحدہ مدارس کونسل نے سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان کو ان کی جماعت کا ذاتی اور سیاسی مؤقف قرار دیتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

 

ایک بیان میں متحدہ مدارس کونسل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مؤقف ان کی جماعت کا سیاسی مؤقف ہے اور کونسل اس بیان کی نمائندگی نہیں کرتی۔

 

ترجمان متحدہ مدارس کونسل میر آصف اکبر قادری نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا اور غازی قوم کے ہیرو اور باعثِ فخر ہیں، جبکہ شہدا کی قربانیوں کے خلاف کسی بھی قسم کا منفی بیانیہ ناقابلِ قبول ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مدارس، مساجد، علما اور طلبہ کا ریاست مخالف سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں، اور مدارس، مساجد یا علما کا نام کسی سیاسی مہم میں استعمال کرنا ناانصافی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں