World

امریکا میں خام تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

امریکا میں خام تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
۱ گھنٹے پہلے

ایران سے کشیدگی کے آغاز کے بعد سے امریکا میں خام تیل کے ذخائر تیزی سے سکڑ کر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

 

بینک آف امریکا کے چارٹ کے مطابق امریکا میں خام تیل کی صرف 43 دن کی سپلائی باقی رہ گئی ہے، جو جولائی 1983 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال امریکی توانائی سکیورٹی کے لیے ایک اہم اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

 

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کے تازہ اعداد و شمار بھی اس رجحان کی تصدیق کرتے ہیں۔ ادارے کے مطابق 10 جولائی تک امریکا کے کمرشل خام تیل کے ذخائر تقریباً 409.7 ملین بیرل ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

 

اسی طرح امریکا کا اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو (SPR) بھی 18 جولائی تک کم ہو کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔

 

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکا کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں، جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں