Pakistan

لاہور ہائیکورٹ کے11 ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری

لاہور ہائیکورٹ کے11 ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری
۱ دن پہلے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے 11 ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے عثمان غنی، راشد چیمہ، فرہاد علی شاہ، منور دوگل، امجد پرویز، اسد باجوہ، خالد بن عزیز، شیریں عمران، غلام سرور، امیر عجم ملک اور اجمل خان کو بطور ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔

 

اجلاس میں عدالتی تقرریوں سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا، جس کے بعد مذکورہ امیدواروں کی بطور ایڈیشنل ججز تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں