Pakistan

کراچی ،معمولی ٹکر پر کار سوار کا فوڈ ڈیلیوری رائیڈر پر ہاکی سے حملہ

کراچی ،معمولی ٹکر پر کار سوار کا فوڈ ڈیلیوری رائیڈر پر ہاکی سے حملہ
۶ گھنٹے پہلے

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل کی معمولی ٹکر کے بعد تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کار سوار طیش میں آ کر فوڈ ڈیلیوری رائیڈر پر ہاکی سے حملہ آور ہو گیا۔ 

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق تصادم کے فوراً بعد کار سوار گاڑی سے اترا اور ہاتھ میں ہاکی لے کر پہلے موٹر سائیکل پر وار کرتا رہا، جس سے موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا۔ 

 

بعد ازاں وہ ہاکی اٹھائے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کے پیچھے دوڑا اور مبینہ طور پر اسے سنگین دھمکیاں بھی دیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈر نے واقعے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

 

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھی ملزم کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں