Pakistan

ڈاکٹر آکاش قتل کیس،پولیس کو تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

ڈاکٹر آکاش قتل کیس،پولیس کو تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
۸ گھنٹے پہلے

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔

 

 پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک مبینہ ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔

 

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیرِ حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔

 

 بعد ازاں زیرِ حراست تینوں ملزمان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں