Pakistan

کیماڑی میں 7 سالہ بچی کے قتل کیس میں زیادتی کی تصدیق

کیماڑی میں 7 سالہ بچی کے قتل کیس میں زیادتی کی تصدیق
۷ گھنٹے پہلے

کراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، جبکہ اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ موت کی حتمی وجہ معلوم کرنے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

 

پولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گزشتہ روز پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا، جس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

 

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ہے کہ اگر تحقیقات کے دوران کسی اور شخص کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تو اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں