Breaking News
قزاقوں کامغوی پاکستانیوں کی رہائی کیلئے 30 لاکھ ڈالرز تاوان کا مطالبہ
صومالیہ میں اغواء کیے گئے بحری جہاز اور اس پر سوار پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے 94 روز گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
رہنما برائے انسانی حقوق انصار برنی کے مطابق بحری قزاقوں نے پاکستان کے 10 مغویوں کے اہلِ خانہ سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے، جس کے باعث خاندان شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
انصار برنی نے بتایا کہ بحری قزاقوں نے مغویوں کی رہائی کے بدلے 30 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ اور وزارتِ انسانی حقوق مغوی پاکستانیوں کی محفوظ رہائی کے لیے صومالیہ کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔