ورلڈ کپ رنر اپ ارجنٹینا کو فیفا صدر کالکھا گیاخط لیک
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی جانب سے ارجنٹینا فٹ بال فیڈریشن کے صدر کلاڈیو تاپیا کو بھیجا گیا خط منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیفا اسپین کے خلاف ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے اختتام پر گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کی باضابطہ تحقیقات کر رہا ہے۔
اپنے خط میں جیانی انفینٹینو نے 19 جولائی 2026 کو کھیلے گئے فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ارجنٹینا نے سپین کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سلور میڈل حاصل کیا اور اس شاندار کامیابی پر انہوں نے ارجنٹینا فٹ بال کو دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی بہترین کارکردگی نے ٹورنامنٹ کو یادگار بنایا، جبکہ کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی کی محنت، پیشہ ورانہ انداز اور کھیل سے محبت ہی اس کامیابی کی اصل بنیاد ہے۔