World

گوگل پر یورپی یونین کا جرمانہ امریکی ٹیکنالوجی پر حملہ ہے،ٹرمپ

گوگل پر یورپی یونین کا جرمانہ امریکی ٹیکنالوجی پر حملہ ہے،ٹرمپ
۱ منٹ پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی جانب سے گوگل پر عائد کیے گئے 890 ملین یورو (تقریباً 285 ارب پاکستانی روپے) کے جرمانے کو امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف غیرمنصفانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

 

 ٹرمپ نے یورپی یونین میں امریکا کے سفیر اینڈریو پزر کا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ برسلز ریگولیٹری قوانین کو امریکی جدت اور اختراع کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

 

 انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ واشنگٹن اس پالیسی کو امریکی ٹیکنالوجی پر حملہ سمجھتا ہے اور یورپی شراکت داروں سے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کرتا ہے۔ 

 

اینڈریو پزر نے کہا کہ اس سے قبل بھی گوگل پر 4.1 ارب یورو کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے، جبکہ حالیہ 890 ملین یورو کا جرمانہ اس کے علاوہ ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں