Breaking News

بی ایل اےنے کوریئر کمپنی کے 2ملازم اغواءکرلئے ،اڑھائی کروڑ تاوان کامطالبہ

بی ایل اےنے کوریئر کمپنی کے 2ملازم اغواءکرلئے ،اڑھائی کروڑ تاوان کامطالبہ
۱ منٹ پہلے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 جولائی کو کالعدم بی ایل اے کے مسلح افراد نے کھڈ کوچہ کے علاقے سے ایک کوریئر کمپنی کا منی ٹرک دو افراد سمیت اغواء کر لیا۔

 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 جولائی کو مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کوریئر کمپنی سے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم بی ایل اے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ بینک ڈکیتیوں، گاڑیاں چھیننے، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے۔

 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی وارداتیں مجرمانہ نیٹ ورک اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے طریقہ کار کو ظاہر کرتی ہیں۔

 

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان سرگرمیوں سے سب سے زیادہ نقصان عام بلوچ عوام، مقامی تاجروں اور بلوچستان کے امن کو پہنچتا ہے، جبکہ ایسی کارروائیوں کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا بھی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں