Pakistan

پنجاب،نجی سکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم یقینی بنانے کی ہدایت

پنجاب،نجی سکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم یقینی بنانے کی ہدایت
۱ منٹ پہلے

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سکول ایجوکیشن نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ 10 روز کے اندر صوبے کے تمام نجی سکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔

 

اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ قانون موجود ہونے کے باوجود 10 فیصد مفت تعلیم کی شرط پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

 

 کمیٹی ارکان نے تجویز دی کہ محکمہ تعلیم خود مستحق بچوں کو نجی سکولوں میں داخل کروائے اور صرف سکولوں کے فراہم کردہ ڈیٹا پر انحصار نہ کرے بلکہ مستحق طلبہ کی تصدیق کے لیے اپنا مؤثر نظام بھی قائم کرے۔

 

سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے مطابق اس مقصد کے لیے تمام نجی سکولوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا تاکہ قانون پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں