Entertainment

سرکاری فنڈ سے بننے والی فلم کا 50 لاکھ معاوضہ لیتی ہوں، میرا

سرکاری فنڈ سے بننے والی فلم کا 50 لاکھ معاوضہ لیتی ہوں، میرا
۱ گھنٹے پہلے

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری فنڈز سے تیار ہونے والی فلموں میں کام کرنے کے لیے وہ 50 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

 

حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ اگر حکومت کے لیے نقد ادائیگی ممکن نہ ہو تو وہ معاوضے کے بدلے انہیں ایک یا دو سنیما گھروں کی ملکیت بھی دے سکتی ہے۔

 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلمی صنعت کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری اور انفرااسٹرکچر کی بہتری ناگزیر ہے، جبکہ سنیما گھر اس صنعت کا بنیادی حصہ ہیں۔

 

انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں بعض افراد نے میرا کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ بعض نے ان کے مطالبے پر تنقید بھی کی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں