Breaking News

3گاڑیاں،ہیلی کاپٹر،بچوں کا سفر مفت سپیکر،ڈپٹی سپیکر کے پی کی مراعات

3گاڑیاں،ہیلی کاپٹر،بچوں کا سفر مفت سپیکر،ڈپٹی سپیکر کے پی کی مراعات
۳ گھنٹے پہلے

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں، مراعات اور استثنیٰ سے متعلق نئے قانون کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں عہدوں کو متعدد نئی سہولتیں اور مراعات حاصل ہوں گی۔

 

نئے قانون کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو دو سرکاری گاڑیاں رکھنے کا استحقاق حاصل ہوگا، جبکہ سپیکر کے لیے بلٹ پروف گاڑی سمیت مجموعی طور پر تین سرکاری گاڑیاں رکھنے کی اجازت ہوگی۔ 

 

دونوں عہدیدار سرکاری امور کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کر سکیں گے۔

 

اعلامیے کے مطابق بیرونِ ملک سرکاری دوروں کے دوران ان کے بچوں کے سفری اخراجات بھی سرکاری خزانے سے ادا کیے جائیں گے۔

 

قانون میں یہ بھی درج ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر گرفتاری سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ ان کی رہائش گاہ پر کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو تلاشی، داخلے یا چھاپے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

مزید برآں سپیکر اپنی مدت ختم ہونے کے بعد بھی نئے سپیکر کے انتخاب تک سرکاری رہائش گاہ استعمال کر سکیں گے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے پاس ہوگا۔

 

قانون کے تحت اگرسپیکر یا ڈپٹی سپیکر کسی حادثے میں جاں بحق ہو جائیں تو ان کے ورثا کو منظور شدہ مالی پیکیج بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں