آزاد کشمیرانتخابات،ن لیگ کی برتری، پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں برتری حاصل کر لی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں پیر کو ووٹنگ ہوئی۔ شام 5 بجے پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹے کی اضافی مہلت دی گئی، جس کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں سے اب تک 10 حلقوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 7 نشستیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 3 نشستیں حاصل کی ہیں۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور 1، ایل اے 4 میرپور 4، ایل اے 7 بھمبر 3، ایل اے 9 کوٹلی 2، ایل اے 11 کوٹلی 4، ایل اے 12 کوٹلی 5 اور ایل اے 13 کوٹلی 6 سے مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوئی ہے۔
حلقہ ایل اے 2 میرپور 2، ایل اے 3 میرپور 3 اور ایل اے 8 کوٹلی 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی ہے۔
حلقہ ایل اے 1 میرپور 1:
تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 15,427 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 9,832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 2 میرپور 2:
تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 12,904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8,182 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 3 میرپور 3:
تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11,676 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9,832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 4 میرپور 4:
تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20,172 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13,865 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3:
تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35,490 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25,100 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1:
تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 19,535 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11,966 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2:
تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 31,080 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28,509 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4:
تمام 206 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 26,190 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 21,751 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5:
تمام 207 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 35,168 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 30,320 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6:
تمام 193 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21,856 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15,859 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1:
176 میں سے 115 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 21,573 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 18,406 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2:
195 میں سے 100 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21,210 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11,354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3:
169 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6,999 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3,560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔