Breaking News

متاثرہ پولنگ سٹیشنز پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، پی پی

متاثرہ پولنگ سٹیشنز پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، پی پی
۱ منٹ پہلے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں متاثرہ پولنگ سٹیشنز پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں سے پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا جبکہ مسلح افراد کے ذریعے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے اور جعلی ووٹنگ کی شکایات انتہائی سنگین نوعیت کی ہیں۔

 

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ایل اے 12 کے متنازع پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج فوری طور پر روکے اور تحقیقات کے بعد متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔

 

 راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات ہر امیدوار اور ووٹر کا بنیادی جمہوری حق ہیں اور عوامی مینڈیٹ پر کسی بھی قسم کی مداخلت یا ڈاکا قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

 انہوں نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ تمام امیدواروں کو مساوی انتخابی ماحول فراہم کیا جائے اور دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک حلقے کے حتمی نتائج کا اعلان نہ کیا جائے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں