Sports

وسیم اکرم،وقار یونس تاریخ کی بہترین فاسٹ بولنگ جوڑی تھی،میک گرا

وسیم اکرم،وقار یونس تاریخ کی بہترین فاسٹ بولنگ جوڑی تھی،میک گرا
۱ منٹ پہلے

آسٹریلیا کے سابق عظیم فاسٹ بولر گلین میک گرا نے پاکستان کے وسیم اکرم اور وقار یونس کو اپنے کیریئر میں سامنے آنے والی بہترین فاسٹ بولنگ جوڑی قرار دے دیا۔

 

گلین میک گرا اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈیمین فلیمنگ نے حال ہی میں تاریخ کی 5 بہترین فاسٹ بولنگ جوڑیوں کی درجہ بندی کی، جن میں دونوں نے متفقہ طور پر وسیم اکرم اور وقار یونس کو پہلی پوزیشن پر رکھا۔

 

میک گرا نے اپنی فہرست شروع کرنے سے قبل چند اعزازی تذکرے بھی کیے، جن میں اپنی اور جیسن گلیسپی کی نئی گیند سے شاندار شراکت داری، بھارت کے روی چندرن ایشون اور رویندر جڈیجا جبکہ سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن اور چمندا واس کی جوڑیاں شامل تھیں۔

 

میک گرا نے پاکستان کے وسیم اکرم اور وقار یونس کو اپنی فہرست میں پہلی پوزیشن دی۔

 

دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ رہے، تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ڈینس للی اور جیف تھامسن کو رکھا، چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروز اور کورٹنی والش فہرست میں شامل تھے جبکہ پانچویں نمبر پر جنوبی افریقا کے ایلن ڈونلڈ اور شان پولاک کو رکھا۔

 

انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم شاید ہماری نسل کے بہترین، بلکہ ممکنہ طور پر تاریخ کے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں جنہیں میں نے کھیلتے یا اپنے خلاف کھیلتے دیکھا۔

 

میک گرا نے وسیم اکرم کی بائیں ہاتھ کی تباہ کن سوئنگ اور وقار یونس کی ریورس سوئنگ یارکرز کو اس جوڑی کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں