Sports

ناروے کپ 2026: بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم کا دوسرا میچ 2-2 سے برابر

ناروے کپ 2026: بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم کا دوسرا میچ 2-2 سے برابر
۱ منٹ پہلے

ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 میں شریک بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اپنا دوسرا گروپ میچ 2-2 سے برابر کھیل لیا۔

 

موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری ایونٹ میں گزشتہ برس کی چیمپئن بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم کا مقابلہ ناروے کے کلب ٹرائیو سے ہوا، جو 2-2 سے ڈرا پر ختم ہوا۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے یاسین اور شاہد نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

 

بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ بدھ کو کھیلے گی۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے گروپ میچ میں ناروے کے کلب سائوڈاکو کو 0-1 سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں