Pakistan

کراچی،بچے کو بچانے والا نوجوان نالے میں ڈوب کر جاں بحق،بچہ تاحال لاپتہ

کراچی،بچے کو بچانے والا نوجوان نالے میں ڈوب کر جاں بحق،بچہ تاحال لاپتہ
۱۰ گھنٹے پہلے

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کھلے نالے میں گر کر لاپتا ہونے والے 4 سالہ بچے کو بچانے کی کوشش کرنے والا 17 سالہ نوجوان اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

 

 پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں نور اسلام مسجد کے قریب 4 سالہ شاویز سائیکل چلاتے ہوئے اچانک نالے میں گر گیا، جسے بچانے کے لیے راہگیر گلاب نے نالے میں چھلانگ لگا دی، تاہم وہ بھی ڈوب گیا۔

 

 ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش نالے سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی جبکہ لاپتا بچے کی تلاش کے لیے واٹر ریسکیو ٹیم، غوطہ خوروں اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں