Pakistan

سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس کو حادثہ، 22 افراد زخمی

سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس کو حادثہ، 22 افراد زخمی
۳ گھنٹے پہلے

 سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

 

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں سے بعض کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ دیگر زخمیوں کو مزید علاج کے لیے بٹ خیلہ ہسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں