Pakistan

روس جانے والے سیاحوں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم وزٹ رشیا متعارف

روس جانے والے سیاحوں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم وزٹ رشیا متعارف
۹ گھنٹے پہلے

روس جانے کے خواہشمند سیاحوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم  وزٹ رشیا متعارف کرا دیا گیا ہے۔ 

 

اسلام آباد میں روسی سفارتخانے کے مطابق یہ پلیٹ فارم ویب سائٹ اور موبائل ایپ دونوں صورتوں میں دستیاب ہے اور بین الاقوامی مسافروں کو ایک ہی جگہ پر مکمل سفری رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

 

 مصنوعی ذہانت سے لیس یہ پلیٹ فارم صارفین کو اپنے سفر کی منصوبہ بندی، فضائی ٹکٹ، ہوٹل بکنگ، ٹریول انشورنس اور ایئرپورٹ ٹرانسفر جیسی سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرتا ہے۔

 

 اس کے ذریعے سیاح ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، قازان اور سوچی سمیت روس کے مشہور شہروں، تاریخی مقامات، عجائب گھروں، ثقافتی مراکز اور قدرتی مناظر کے بارے میں جامع معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

 

 روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چاہے سفر کا مقصد سیاحت، کاروبار یا ثقافتی تبادلہ ہو، Visit Russia تیاری سے لے کر قیام تک ہر مرحلے پر مسافروں کا قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ساتھی ثابت ہوگا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں