Entertainment

شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کا مخصوص معیار بنا دیا گیا ہے،کبریٰ خان

شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کا مخصوص معیار بنا دیا گیا ہے،کبریٰ خان
۹ گھنٹے پہلے

اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے اور شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کے لیے ایک مخصوص معیار بنا دیا گیا ہے، جس پر ہر خاتون پوری نہیں اتر سکتی اور وہ خود بھی اس معیار پر پوری نہیں اترتیں۔

 

 ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں گورا رنگ، کم وزن، لمبا قد اور لمبے بال خوبصورتی کے پیمانے سمجھے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سی خواتین خود کو کمتر محسوس کرنے لگتی ہیں۔

 

 کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ وہ بھی اس مرحلے سے گزری ہیں جہاں ان کی خوبصورتی کو انہی روایتی پیمانوں سے جانچا گیا، جس کے ان پر منفی اثرات پڑے، تاہم اب انہوں نے دوسروں کے معیار کے بجائے خود کو قبول کرنا سیکھ لیا ہے۔

 

 سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے، لیکن کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنی رائے کی آڑ میں دوسروں کو ذہنی اذیت پہنچائے یا ان کی تضحیک کرے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں